26.6 C
Islamabad
بدھ, مئی 28, 2025
ہومکھیل کی خبریںسپین کے سائیکل سوارکارلوس ویرونانے گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس کا پندرہواں...

سپین کے سائیکل سوارکارلوس ویرونانے گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس کا پندرہواں مرحلہ جیت لیا

- Advertisement -

روم ۔26مئی (اے پی پی):سپین کے سائیکلسٹ کارلوس ویرونانے گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس کا پندرہواں مرحلہ جیت لیا۔ 32 سالہ کارلوس ویرونا کی یہ گیروڈی اٹالیہ ریس میں پہلی سٹیج فتح ہے۔ البانیہ سے گیرو ڈی اٹالیہ کا 108 واں ایڈیشن شروع ہوچکا ہے جس میں سائیکلنگ کی دنیا کے نامور سائیکل سوار ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں ہیں۔

گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس کے 15ویں مرحلے میں سائیکل سواروں نے فیوم وینیٹو سے ایشیاگو تک کا فاصلہ طے کرنا تھا جو پہاڑی راستے پر 219 کلو میٹر پر محیط تھا۔ 32 سالہ کارلوس ویرونا نے عمدہ سائیکلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 219کلومیٹر کا فاصلہ 5گھنٹے 15 منٹ اور 41 سیکنڈز میں طے کرکے 15ویں مرحلے میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ 28 سالہ جرمن سائیکل سوار فلورین سٹارک نے دوسری جبکہ میزبان اٹلی کے سائیکل سوار کرسچن سکارونی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ریس میں ڈنمارک کے سائیکلسٹ میڈس پیڈرسن کا پنک جرسی پر قبضہ برقرار ہے ۔

- Advertisement -

گیرو ڈی اٹالیہ ایک گرینڈ ٹور سائیکلنگ سٹیج ریس ہے جو تین ہفتوں میں مکمل ہوگی جس میں دنیا کے نامور سائیکلسٹس شریک ہیں۔ گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس 21 مرحلوں پر محیط ہے جس میں سائیکل سوار 3443.3 کلو میٹر کا سفر طے کرینگے۔ گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس میں 23 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں ہیں۔ گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس 23 روز جاری رہنے کے بعد یکم جون کو اختتام پذیر ہوگی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=601278

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں