سپین کے عالمی نمبر دو ٹینس سٹاررافیل نڈال اے ٹی پی فائنلز کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے

133

لندن۔۔20نومبر (اے پی پی):سپین کے بین الاقوامی شہرہ آفاق ٹینس سٹار اور عالمی نمبر دو رافیل نڈال اے ٹی پی فائنلز کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے ۔ ہسپانوی ٹینس سٹار نے 2019کے یونانی چیمپئن سٹیفانوس کو شکست دیکر ایونٹ کے ٹاپ فور مرحلے کے لئے کوالیفائی کیا۔ انگلینڈ میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے گروپ سٹیج میچ میں سپین کے رافیل نڈال اور یونان کے ٹینس سٹار سٹیفانوس کے درمیان زبردست مقابلہ دیکھنے میں آیا۔ رافیل نڈال نے سٹیفانوس کو پہلے سیٹ میں 4-6سے شکست دی تاہم سٹیفانوس نے دوسرے سیٹ میں کم بیک کرتے ہوئے رافیل نڈال کو 4-6سے شکست دی ۔ رافیل نڈال نے تیسرے سیٹ میں قدرے بہتر کھیل پیش کرتے ہوئے حریف یونانی کھلاڑی کو 2-6سے شکست دیکر ایونٹ کا سیمی فائنل مرحلہ کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ 20گرینڈ سلام چیمپئن رافیل نڈال کا سیمی فائنل میں مقابلہ  ہفتہ کو روسی ٹینس سٹار ڈینیئل مدویدوف سے ہوگا۔