کیلیفورنیا۔14مارچ (اے پی پی):سپین کے نامور ٹینس سٹار ،سیکنڈ سیڈڈ اور دفاعی چیمپئن کارلوس الکاراز اپنی فتوحات کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے اے ٹی پی انڈین ویلز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے جبکہ ارجنٹائن کے ٹینس سٹار فرانسسکو سرنڈولو مینز سنگلز کوارٹر فائنل راؤنڈ میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر گئے ۔ امریکا کی مشہور ریاست کیلیفورنیا کے انڈین ویلز ٹینس گارڈن میں جاری اے ٹی پی ایونٹ میں سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں۔
جمعہ کو کھیلے گئے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میچ میں ہسپانوی 21 سالہ ٹینس سٹار اور دفاعی چیمپئن کارلوس الکاراز نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ارجنٹائن کے حریف کھلاڑی فرانسسکو سرنڈولو کو ٹائی بریک پر سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 6-7(4-7) سے شکست دے کر ایونٹ کے سیمی فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔کارلوس الکاراز کا سیمی فائنل میں مقابلہ برطانوی ٹینس کھلاڑی جیک الیگزینڈر ڈریپرسے ہوگا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=572404