28.2 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 4, 2025
ہومکھیل کی خبریںسپین کے کارلوس الکارازنے پہلی مرتبہ فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

سپین کے کارلوس الکارازنے پہلی مرتبہ فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

- Advertisement -

پیرس۔10جون (اے پی پی):ہسپانوی بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس سٹار کارلوس الکاراز نے اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت اعصاب شکن مقابلے کے بعد فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ 21 سالہ سپین کے ٹینس سٹار کارلوس الکاراز نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں جرمن حریف ٹینس کھلاڑی الیگزینڈر زویروف کو شکست دے کر نہ صرف میگا ایونٹ جیتا بلکہ اپنے کیریئر کا تیسرا گرینڈ سلام ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

کارلوس الکاراز کا فرانس میں یہ پہلامیگا ٹائٹل ہے، وہ پہلی مرتبہ فرنچ اوپن ٹینس جیتے ہیں۔ سال کے دوسرے گرینڈ سلام فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے جاری دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ فرانس کے دارلحکومت پیرس میں اپنے اختتام کو پہنچ چکا ہے ۔ میگا ایونٹ میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو ملے ۔

- Advertisement -

مینز سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں سپین کے کارلوس الکاراز اور حریف جرمن ٹینس سٹار الیگزینڈرزویروف آمنے سامنے تھے جس میں ہسپانوی ٹینس سٹار نے اعصاب شکن مقابلے کے بعد جرمن حریف کھلاڑی کو شکست دے کر پہلی مرتبہ فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ کارلوس الکاراز کی فتح کا سکور 3-6، 6-2، 7-5، 1-6 اور 2-6 تھا۔

اس سے قبل کارلوس الکاراز نے سیمی فائنل میچ میں اطالوی حریف کھلاڑی جینک سنر کو شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا تھا۔ اس فتح کے بعد کارلوس الکارازکے گرینڈ سلام ٹائٹلز کی تعداد تین ہوگئی ہے۔ فرنچ اوپن ٹینس کے علاوہ وہ 2022 میں یوایس اوپن ٹینس اور 2023 میں ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت چکے ہیں۔ ہسپانوی ٹینس سٹار کارلوس آئندہ سال آسٹریلین اوپن میں حصہ لیں گے اور اگر وہ آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیتنے میں کامیاب ہوتے ہیں تو وہ سال کے چاروں گرینڈ سلام ٹائٹل جیتنے والے سب سے کم عمر کھلاڑی بننے کا اعزاز بھی حاصل کرلیں گے۔ \932

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=474534

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں