لاہور۔29 دسمبر (اے پی پی )سپیکرقومی اسمبلی سردارایازصادق نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری اور بلا ول بھٹو کو پا رلیمنٹ میں آ نے پر خوش آمدید کہیں گے ، دہشتگردی پا کستا ن کے تمام مسائل میں سے سر فہرست ہے جسکے خاتمے مےں نماےاں کامےابی ہوئی ہے ، پا ک چین اقتصادی راہداری منصوبہ کوہر گز متنا زعہ نہیں بنا یا جا نا چاہیے ، پاک چین اقتصادی راہداری کیلئے 46ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کوقرض قرار دینا درست نہیں،وہ ہمدرد سنٹر میں محکمہ بہبود آبادی کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب اورمیڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ سردارایازصادق نے کہا کہ کسی بھی معاملہ مےں عدلیہ کو متنازعہ نہیں بنا نا چاہیے بلکہ اس کا اعتماد بڑھانا چاہئے، یہ نہیں ہوسکتا کہ تمام فیصلے مخالفین کی پسند سے ہوں ، اےک سوال پر انہوں نے کہا کہ نیب کے قا نون میں پلی بارگینگ کی گنجائش موجود ہے اگر ادارے مناسب سمجھتے ہیں تو پلی بارگینگ کی شق ختم کرکے تبدیلی کی جا سکتی ہے۔