اسلام آباد ۔ 16 جون (اے پی پی) سپیکرقومی اسمبلی اسد قیصرنے کہاہے کہ حکومت میں اعلی عہدوں پرپہلی مرتبہ پختونوں کونمائندگئی دی گئی ہے،بعض عناصرپختونوں میں ناامیدی پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں باشعورپختون ان کے ہتھکنڈوں میں نہیں آئیں گے،اسی بنیاد پرپاک فوج کیخلاف ایک گھناو¿نی مہم چلائی جارہی ہے،اس ملک کے استحکام اوردفاع کا واحد ادارہ پاک فوج ہے۔ یہاں موصول ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق ان خیالات کااظہارانہوں نے گاڑ مینارگاو¿ں صوابی میں 85ملین روپے کی لاگت سے مکمل ہونے والے سوئی گیس منصوبے کے بعدایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔