اسلام آباد ۔ 20 مارچ (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے سیکرٹری نیشنل پریس کلب انور رضا کے بڑے بھائی محمد امین کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کیا ہے۔ سپیکر اور ڈپٹی سپیکر نے انور رضا کے نام اپنے علیحدہ علیحدہ تعزیتی پیغام میں ان کے بڑے بھائی کے انتقال پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے اللہ تعالیٰ سے مرحوم کے درجات کی بلندی اور انور رضا اور سوگوار خاندان کے دیگر افراد کو اس ناقابلِ تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبرِ جمیل عطا فرمانے کی دعا کی۔