قصور. 31 مارچ (اے پی پی):سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمداحمدخاں نے عید الفطر کی نمازاپنے آبائی گاؤں کھائی ہٹھاڑ ،قصور میں ادا کی۔ کشمیری اور فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی، آزادی کے لیے خصوصی دعائیں کیں کہ اللہ تعالیٰ کشمیری اور فلسطینی بہن بھائیوں کو آزادی کی نعمت سے سرفراز فرمائے۔
سپیکرپنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کی قوم اور امت مسلمہ کو عید الفطر کی دلی مبارکباد دی ہے ۔ ملک محمداحمدخاں نے کھائی ہٹھاڑ میں عیدالفطرکے موقع پر بہت بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عید الفطر پر ضرورت مندوں کا خصوصی خیال رکھیں، ہمدردی اور صلہ رحمی کا مظاہرہ کریں، عید کے پرمسرت موقع پر شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں،ملک کی سلامتی کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بیٹے قوم کے ہیرو ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عیدالفطر ایثار، قربانی اور ضرورت مندوں کی مدد کا درس دیتی ہے‘ضرورت مندوں، یتیموں اور ناداروں کے ساتھ خوشیاں بانٹیں،صبر، قناعت اور دوسروں کے احساس کے جذبات کو فروغ دینا عید کا اصل پیغام ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=577527