سپیکر اور ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی کا لسبیلہ کوچ حادثے میں قیمتی جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

78
سپیکر وڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کا لوک فنکار واسو خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
اسلام آباد۔29جنوری  (اے پی پی):قومی اسمبلی کےسپیکر راجہ پرویز اشرف اور ڈپٹی سپیکر زاہد اکرم درانی نے لسبیلہ میں کوچ کو پیش آنے والے المناک  حادثے میں ہونے والے قیمتی جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ہے۔
اتوار کوجاری مشترکہ بیان میں انہوں  نے کہا کہ ہم غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کی شریک ہیں۔ سپیکر اور ڈپٹی سپیکر نے اللہ تعالی سے اس حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کو اپنی جوار رحمت میں جگہ دینے،لواحقین کو صبر جمیل عطا فرما نے اور حادثے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا بھی کی