سپیکر اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کا حیدرآباد میں سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

117
سپیکر اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کا حیدرآباد میں سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

اسلام آباد۔31مئی (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور ڈپٹی سپیکر سید میر غلام مصطفیٰ شاہ نے حیدرآباد میں سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

جمعہ کو اپنے الگ الگ تعزیتی بیانات میں انہوں نے غمزدہ خاندانوں سے یکجہتی، دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ غمزدہ خاندانوں کے غم اور دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

سپیکر اور ڈپٹی سپیکر نے اس واقعہ میں جھلس کر زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی اور اللہ تعالیٰ سے حادثے میں جاں بحق افراد کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندانوں کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطا فرمانے کی دعا بھی کی ۔