سپیکر اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کا سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک کے انتقال پر اظہار تعزیت

110

اسلام آباد۔23فروری (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

بدھ کو اپنے الگ الگ تعزیتی پیغامات میں انہوں نے کہا کہ سینیٹر رحمان ملک ایک سلجھے ہوئے، زیرک اور دور اندیش سیاسی رہنما تھے،مرحوم کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا تا دیر پر نہیں ہو سکے گا۔

سپیکر اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نےغمزدہ خاندان کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا اور اللہ تعالیٰ سے مرحوم کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔