اسلام آباد۔24اپریل (اے پی پی):قومی اسمبلی کے سپیکر راجہ پرویز اشرف اور ڈپٹی سپیکر زاہد اکرم درانی نے سابق سپیکر بلوچستان اسمبلی میر ظہور حسین کھوسہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اپنے تعزیتی پیغام میں سپیکر اور ڈپٹی سپیکر نے مرحوم میر ظہور حسین کھوسہ کی سیاسی و سماجی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کھوسہ ایک مدبر سیاستدان تھے۔
سپیکر اور ڈپٹی سپیکر نے مرحوم کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند کرے اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔