سپیکر اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کا گوادر پورٹ اتھارٹی کمپلیکس پر دہشتگردحملے میں قیمتی جانی نقصان پر افسوس کا اظہار

95
سپیکر اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کا گوادر پورٹ اتھارٹی کمپلیکس پر دہشتگردحملے میں قیمتی جانی نقصان پر افسوس کا اظہار

اسلام آباد۔21مارچ (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور ڈپٹی سپیکر سید غلام مصطفیٰ شاہ نے گوادر پورٹ اتھارٹی کمپلیکس پر دہشتگرد حملے میں قیمتی جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

جمعرات کو اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے شہید سپاہی بہار خان اور عمران علی کی بہادری اور جرات کو خراج تحسین پیش کیا اور شہید ہونے والے سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کے اہلخانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ۔سپیکر ایاز صادق نے کہا کہ وطن کے ان بہادر سپوتوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کہ دہشتگردوں کے مذموم مقاصد کو خاک میں ملایا ۔

پوری قوم کو اپنے ان بہادر سپوتوں پر فخر ہے اور ان کی بہادری کو سلام پیش کرتی ہے۔سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کر کے گوادر پورٹ اتھارٹی کمپلیکس کو بڑے نقصان سے بچایا ہے۔

ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ شہید ہونے جوانوں نے اپنی جان کی قربانی دے ملک کو بڑے نقصان سے بچایا ۔سپیکر اور ڈپٹی سپیکر نےاللہ تعالیٰ سے شہداء کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندانوں کے لیے صبر جمیل عطاء فرمانے کی دعا۔