اسلام آباد۔20مارچ (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ نے ہرنائی میں کوئلے کی کان میں دھماکے کے نتیجے میں ہونے والے قیمتی جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔
بدھ کو اپنے الگ الگ تعزیتی پیغامات میں انہوں نے واقعہ میں جاں بحق ہونے والوں کے اہلخانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ غم اور دکھ کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔سپیکر اور ڈپٹی سپیکر نے جاں بحق ہونے والوں کی بلندی درجات اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمانے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔