سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا سردار میر بلخ شیر مزاری کے انتقال پراظہار تعزیت

265

اسلام آباد۔5نومبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور ڈپٹی سپیکر زاہد اکرم درانی نے بزرگ سیاسی رہنما سردار میر بلخ شیر مزاری کے انتقال پرافسوس اور تعزیت کا اظہارکیاہے۔

ہفتہ کویہاں جاری بیان میں سپیکر و ڈپٹی سپیکر نے میر بلخ شیر مزار ی کی سیاسی و سماجی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہاکہ میر بلخ شیر مزاری کے انتقال سے ملک ایک بااصول سیاسی رہنما سے محروم ہو گیا ہے،سردار میر بلخ شیر مزاری نے ہمیشہ اصولوں پر مبنی سیاست کی۔سپیکر اور ڈپٹی سپیکر نے کہاکہ ان کی سیاسی و سماجی خدمات کو تا دیر یاد رکھا جائے گا۔

انہوں نے مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں جگہ دینے اور لواحقین کواس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے حوصلہ اور ہمت عطا فرمانے کی دعا بھی کی ۔