کوئٹہ۔ 11 نومبر (اے پی پی):سپیکر بلوچستان اسمبلی میر جان محمد خان جمالی نے نگران وزیراعلی خیبرپختونخوا محمد اعظم خان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نگران وزیر اعلیٰ محمداعظم خان کے انتقال کا سن کر انتہائی افسوس ہوا،مرحوم کے خدمات بطور نگران وزیراعلی اور بیوروکریٹ ہمیشہ یاد رکھے جائینگے۔
سپیکر بلوچستان اسمبلی نے محمد اعظم خان مرحوم کے خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کی مغفرت اور بلند درجات کیلئے دعا گو ہوں۔