کوئٹہ۔ 09 دسمبر (اے پی پی):سپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن (ر) عبدالخالق خان اچکزئی نے قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق کی ہمشیرہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
اپنے جاری کردہ ایک تعزیتی پیغام میں انہوں نے سردار ایاز صادق اور ان کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور غمزدہ خاندان کو اس صدمے کو برداشت کرنے کا حوصلہ اور صبر عطا فرمائیں۔ آمین