16 C
Islamabad
پیر, مارچ 17, 2025
ہومضلعی خبریںسپیکر بلوچستان اسمبلی کی نوشکی دالبندین شاہراہ پر مسافر بس کے قریب...

سپیکر بلوچستان اسمبلی کی نوشکی دالبندین شاہراہ پر مسافر بس کے قریب دھماکے کی شدید مذمت

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 16 مارچ (اے پی پی):اسپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن (ر) عبدالخالق خان اچکزئی نے نوشکی دالبندین شاہراہ پر مسافر بس کے قریب دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دھماکہ ایک بزدلانہ کارروائی ہے، معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا ناقابلِ معافی جرم ہے،دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی افسوس اور گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور کہا کہ متاثرہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کرتا ہوں اور غمزدہ خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، حکومت ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=573296

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں