سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی کی باجوڑ بم دھماکہ کی مذمت

16

پشاور۔ 02 جولائی (اے پی پی):سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے ضلع باجوڑ کی تحصیل خار میں ایک سرکاری گاڑی پر بم دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔اپنے مذمتی بیان میں سپیکر نے کہا کہ اس المناک واقعہ میں قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع قومی سانحہ ہے۔

معصوم جانوں کو نشانہ بنانا انسانیت اور ریاست دونوں کے خلاف اعلان جنگ ہے۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام اور ادارے ایسے عناصر کے خلاف متحد ہیں جو امن و استحکام کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔

سپیکر نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔