سپیکر راجہ پرویز اشرف نے 35 اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظور کرلئے، الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 35 اراکین کو ڈی نوٹیفائی کر دیا

163
Raja Pervez Ashraf.
Raja Pervez Ashraf.

اسلام آباد۔17جنوری (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی جانب سے استعفے منظوری کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 35 اراکین قومی اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کر دیا ۔جن ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور کیے گئے ان میں پرویز خٹک، قاسم سوری، اسد قیصر، علی امین گنڈا پور، نورالحق قادری، عطااللہ ، راجہ خرم نواز، عمران خٹک، شیخ رشید، مراد سعید، عمرایوب خان، شہریار آفریدی ، صداقت علی خان، غلام سرور خان، شیخ راشد شفیق ، منصور حیات خان، فواد احمد، ثنا اللہ خان مستی خان ،حماد اظہر، شفقت محمود، عامر ڈوگر ، فواد چوہدری ، شاہ محمود قریشی، زرتاج گل، فہیم خان، سیف الرحمان، عالمگیر خان، علی زیدی، آفتاب حسین صدیقی، آفتاب جہانگیر، محمداسلم خان، نجیب ہارون، عالیہ حمزہ اور کنول شوذب شامل ہیں ۔