30.5 C
Islamabad
بدھ, اپریل 30, 2025
ہومعلاقائی خبریںسپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی کا 40ارب روپے کے مالیاتی سکینڈل...

سپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی کا 40ارب روپے کے مالیاتی سکینڈل کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کا فیصلہ

- Advertisement -

پشاور۔ 30 اپریل (اے پی پی):خیبر پختونخوا پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین سپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی نے 40ارب روپے کے مالیاتی سکینڈل کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے صوبے کی تاریخ کی بڑی مالی بدعنوانی کا نوٹس یتے ہوئے خصوصی اجلاس 5مئی کو دن گیارہ بجے طلب کرلیا ہے ۔

چیئرمین پی اے سی بابر سلیم سواتی کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ صوبے کی مالی تباہ کاری، خرد برد اور بدعنوانی میں ملوث تمام کرداروں کو بے نقاب کیا جائیگا ۔اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل نیب پبلک اکائونٹس کمیٹی کو بریفنگ دیں گے ،صوبائی محکمہ خزانہ اور سی اینڈ ڈبلیو سے کرپشن کی انکوائری ہوگی۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا صوبے کے متعلقہ ادارے دھوکہ دہی روکنے میں کیوں ناکام ہوئے ،سرکاری فنڈز نجی اکائونٹس میں کیسے منتقل کئے گئے ؟۔سپیکربابر سلیم کا کہنا تھا کہ کسی کو صوبے کے عوام کا پیسہ چوری نہیں کرنے دیں گے ایک ایک پائی کا حساب لیں گے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=590506

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں