اسلام آباد ۔ 7 اکتوبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر سے صوابی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور گدون انڈسٹریل اسٹیٹ کے نمائندوں پر مشتمل وفد نے پیر کو ملاقات کی۔ وفد میں صوابی چیمبر آف کامرس کے صدر محمد زاہد شاہ ، صدر گدون انڈسٹریل اسٹیٹ فضل رحیم جدون اور دیگر نمائندے شامل تھے۔ ملاقات میں گدون امازئی انڈسٹریل اسٹیٹ کو موٹروے سے منسلک کرنے اور گدون امازئی انڈسٹریل اسٹیٹ میں بجلی اور گیس کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ موجودہ حکومت صنعتوں کو درپیش مسائل کو حل کرنے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اْٹھا رہی ہے ۔ معاشی ترقی کا انصار صنعتی ترقی پر ہے اس کی ترقی کے لیے حالیہ بجٹ خطیر فنڈز مختص کیے گے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گدون امازئی انڈسٹریل اسٹیٹ ایک اہم صنعتی زون ہے حکومت اس کی ترقی اور صنعتی حلقوں کو درپیش مسائل کو حل کرنے میں خصوصی دلچسپی لے رہی ہے۔ گدون انڈسٹریل اسٹیٹ میں بجلی کے انفارسٹکچر کو فعال بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔ ملاقات میں وفد کے ارکان نے کہا کہ بالائی گدون امازئی کو سب ڈویژن سے علیحدہ کیا جائے اور گریڈ انتظامیہ کے اسٹاف کو صوابی میں تعنیات کیا جائے۔ گدون گریڈ اسٹیشن میں گرمیوں کے موسم میں لو وولٹج اور بجلی کی معطلی کے مسائل معمول بن چکے ہیں جس سے صنعت کاروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گدون گریڈ اسٹیشن اور موجودہ ٹرنسفاکی اپ گریڈیشن کا کام توسع ترجیحی بنیادوں پر گیا جائے گا۔ سپیکر قومی اسمبلی نے صوابی چیمبر کے تحت قائم کی جانے والی صنعتیں اور گدون امازئی کے مسائل کا ازالہ کرنے کے لیے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں۔گدون امازئی انڈسٹریل اسٹیٹ کو گیس کے مسائل اور صنعتوں کو ان کی ضروریات کے مطابق گیس کی فراہمی کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔ وفد کے ارکان نے کہا کہ انڈسٹریل اسٹیٹ میں صحت اور تعلیم کی سہولیات کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔