
اسلام آباد ۔ 3 جون (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے رکن صوبائی اسمبلی خیبر پختونخوا جمشید الدین کاکا خیل کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ بدھ کو اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے مرحوم کے درجات کی بلندی کی دعا کی اور لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا۔ انہوں نے سیاسی و سماجی خدمات پر مرحوم کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ جمشید الدین کاکا خیل کو ایک بہترین انسان پایا اور ان کی سیاست اور پاکستان تحریک انصاف کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔