اسلام آباد۔2جولائی (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ملک کی عسکری قیادت کے درمیان ملاقات میں ملکی سلامتی سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ یہ بات سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہی۔
انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے گذشتہ روز اجلاس سے قبل ان کی ملکی عسکری قیادت سے ملاقات ہوئی ہے جس میں ملکی سلامتی اور باہمی دلچسپی کےا مور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔