سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری کا روزنامہ دنیا کے چیف رپورٹر ظفر ہاشمی کی والدہ کے انتقال پر اظہارافسوس

53
ملک کی تعمیر و ترقی کیلئے 23 مارچ 1940 والی یکجہتی اور جذبہ بیدار کرنے کی ضرورت ہے، سپیکر و ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کے یوم پاکستان کے موقع پر پیغامات

اسلام آباد۔15اپریل  (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے روزنامہ دنیا کے چیف رپورٹر ظفر ہاشمی سے ان کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

جمعرات کو اپنے الگ الگ تعزیتی پیغامات میں سید ظفر ہاشمی اور ان کے خاندان کے دیگر افراد سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کی وفات کو ان کے خاندان کے لئے ناقابل تلافی نقصان قرار دیا ہے۔

سپیکر  و ڈپٹی سپیکر نے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کے لئے صبر جمیل  کی دعا بھی کی۔