سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری کا وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار

147

اسلام آباد ۔ 25 اکتوبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی ہمشیرہ، ممبر قومی اسمبلی مخدوم ظہور حسین قریشی کی والدہ اور مخدوم زین حسین قریشی کی پھوپھی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ جمعہ کو اپنے الگ الگ تعزیتی پیغام میں انہوں نے مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی اور سوگواران سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔