سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری کا سابق امیر جماعت اسلامی سیّد منور حسن کے انتقال پر گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار

100

اسلام آباد ۔ 26 جون (اے پی پی)سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے سابق امیر جماعت اسلامی سیّد منور حسن کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ جمعہ کو اپنے الگ الگ تعزیتی پیغامات میں انہوں نے مرحوم کی دینی، سیاسی و سماجی خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ سیّد منور حسن کے انتقال سے ملک ایک مخلص و مدبر مذہبی اور سیاسی رہنما سے محروم ہو گیا ہے، ان کی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔