اسلام آباد۔30دسمبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری جناح روڈ کوئٹہ میں ہونے والے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئےاس میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔
جمعرات کو اپنے لگ الگ بیانات میں انہوں نے زخمی ہونے والے افراد کو بروقت طبی سہولیات کی فراہمی کی یقینی بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ دھماکہ دشمن کا ملکی امن کو سبوتاژ کرنے کی مذموم کوشش ہے۔
ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ قانون نافظ کرنے والے ادارے ملک میں دہشت اور بد امی پھلانے والے عناصر کو گرفتار کر کے قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا دیں،صوبہ بلوچستان کی عوام نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔
انہوں نے دھماکے کے نتیجے میں شہید ہونے والے افراد کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطاء فرمانے اور زخموں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی ۔