سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر ظہیر الدین بابر اعوان کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 2 جون (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ قوم کا نمائندہ ادارہ اور عوامی امنگوں کا حقیقی ترجمان ہے، پارلیمنٹ کا بنیادی کردار قانون سازی ہے۔ موثر قانون سازی کے لیے حکومت اور اپوزیشن کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر ظہیر الدین بابر اعوان سے منگل کے …

اسلام آباد ۔ 2 جون (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ قوم کا نمائندہ ادارہ اور عوامی امنگوں کا حقیقی ترجمان ہے، پارلیمنٹ کا بنیادی کردار قانون سازی ہے۔ موثر قانون سازی کے لیے حکومت اور اپوزیشن کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر ظہیر الدین بابر اعوان سے منگل کے روز اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ملاقات میں قومی اسمبلی کے کا 5 جون سے شروع ہونے والے اجلاس کے انتظامات قانون سازی کے عمل کو مزید موثر بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سپیکر اسد قیصر نے مشیر برائے پارلیمانی امور کو بتایا کہ قومی اسمبلی 5جون کو شروع ہونے والے اجلاس کے لیے کیے جانے والے انتظامات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس وباءکے خطرات کے پیش نظر قومی اسمبلی کے 5جون سے شروع ہونے والے اجلاس کے لیے قومی اسمبلی سیکرٹریت کو پارلیمنٹ ہاو¿س اور پارلیمنٹ لاجز میں موثر انتظامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام سیاسی قوتوں کو مشکل وقت میں باہمی اختلافات کو بھلا کر متحد ہونے کی ضرورت ہے۔ مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر ظہیر الدین بابر اعوان نے کہا کہ موجودہ حکومت ملک میں آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتی ہے اور حکومت عوام کو ریلیف پہنچانے کے لیے زیادہ سے زیادہ قانون سازی کرنا چاہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وباءکی روک تھام اور ملکی معیشت کی بھالی میں پارلیمنٹ کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔