سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے معدنیات عارف احمدزئی کی ملاقات

48
سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اپنے عہدے سے مستعفی

اسلام آباد۔9جون (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے بدھ کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے معدنیات عارف احمدزئی نے ملاقات کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پاکستان قدرتی وسائل اور معدنیات سے مالامال ہے اور انہیں بہتر انداز میں بروےکار لانے سے ملکی ریونیو میں اضافہ ھو گا۔ اسپیکر نے کہا کہ بیرونی سرمایہ کاروں کو راغب کرکے یہاں پر سرمایہ کاری کو فروغ دیا جا سکے گا کیونکہ صوبہ خیبر پختونخواہ میں بے تحاشہ معدنی وسائل موجود ہیں جس سے فائدہ اٹھانا وقت کی ضرورت ہے۔

قبل ازاں وزیر اعلی کے معاون خصوصی نے معدنیات سے متعلق صوبے میں سرمایہ کاری اور سرمایہ کاروں کو دی جانے والی سہولیات سے اسپیکر قومی اسمبلی کو آگاہ کیا۔ انکا مزید کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں ضم ہونے والی سابقہ فاٹا کے اضلاع معدنی وسائل سے مالامال ہے جس میں سرمایہ کاری کے وافر مواقع موجود ہیں۔

معاون خصوصی عارف احمد زئی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف حکومت چاہتی ہے کہ بیرونی سرمایہ کاری کو فروغ دے کر صوبے میں عوام کو کاروبار کے مواقع فراہم کئے جائیں گے۔ انہوں نے اسپیکر کو حکومت کی جانب سے اٹھاے جانے والے اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔