سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 26 اگست (اے پی پی) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات کی اور سپیکر قومی اسمبلی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ ملک اس وقت کمزور معیشت سمیت بے شمار مسائل کا شکار ہے۔قومی اسمبلی تمام صوبائی اسمبلیوں کے ساتھ مل کر اہم قانون سازی سے متعلق مشاورتی عمل کو اہمیت دے گی۔سپیکر قومی …

اسلام آباد ۔ 26 اگست (اے پی پی) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات کی اور سپیکر قومی اسمبلی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ ملک اس وقت کمزور معیشت سمیت بے شمار مسائل کا شکار ہے۔قومی اسمبلی تمام صوبائی اسمبلیوں کے ساتھ مل کر اہم قانون سازی سے متعلق مشاورتی عمل کو اہمیت دے گی۔سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پاک۔ چین اقتصادی راہداری سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ملک میں سرمایہ کاری کا موقع ملے گاجس سے ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہونگے۔انھوں نے کہا کہ مرکز اور صوبوں کے درمیان ہم آہنگی پید اکرنے کے لیے ہر ممکن اقدمات کیے جائیں گے،عوام کی مایوسیوں کا ازالہ کرنا ہماری اولین ترجیح ہے ، توانائی کے بحران پر قابو پانے کے لیے صوبوں کے ساتھ مل کر حکمت عملی بنائیں گے۔