سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے پیپلزپارٹی کے رہنما سید خورشید احمد شاہ کی جمعہ کو سپیکر ہاﺅس میں ملاقات

85

اسلام آباد ۔ 11 جنوری (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے پیپلزپارٹی کے رہنما سید خورشید احمد شاہ نے جمعہ کو سپیکر ہاﺅس میں ملاقات کی جس میں قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے سید خورشید شاہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کمیٹیوں کو جلد فعال بنانے میں اپوزیشن اپنا کردار ادا کرے ۔ حکومت اور اپوزیشن کی مشاورت سے عوام کے مفاد کے لئے قانون سازی ناگزیر ہے۔ سید خورشید شاہ نے کہا کہ اپوزیشن عوامی مسائل کے حل کے لئے قانون سازی پر تیار ہے۔انہوں نے اس موقع پر کہا کہ حکومت کو منی بجٹ نہیں لانا چاہئے حزب اختلاف عوام پر بوجھ ڈالنے والے کسی بھی اقدام کی مخالفت کرے گی۔