سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے یوٹیلٹی سٹور کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر کی ملاقات

61
سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان کی ملاقات،قانون سازی ،قومی اسمبلی کے ایجنڈے اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا

اسلام آباد۔15اپریل (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ عوام کو رعایتی نرخوں پر اشیائے خوردونوش کی فراہمی موجودہ حکومت کی ترجیح ہے، سستے نرخوں پر بنیادی اشیاء خوردونوش کی یکساں تقسیم سے منافع خور مافیا سے عوام کو محفوظ بنایا جا سکتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوٹیلٹی سٹور کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر سے ملاقات کے دوران کیا جنہوں نے جمعرات کو یہاں ان سے ملاقات کی۔سپیکر اسد قیصر نے یوٹیلیٹی اسٹور انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ ضرورت مند افراد کو رعایتی نرخوں پر اشیائے ضروریہ کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے مناسب طریقے کار پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں اور منافع خور اور ذخیرہ اندوز مافیا کی وجہ سے رعایتی نرخوں پر ملنے والی اشیاء کی قلت پیدا نہ ہونے دیں ۔

انہوں نے ضلعی سطح پر انتظامیہ کو رمضان المبارک کے دوران نرخون میں ناجائز اضافے کی روک تھام کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ منیجنگ ڈائریکٹر یوٹیلیٹی اسٹور کارپوریشن کی جانب سے سپیکر کو رمضان کے مہینے میں اشیاء خوردونوش کی طلب اور رسد سے متعلق بریفینگ دی۔

سپیکر نے مختلف مقامات پر عوام کو ریلیف دینے کے سلسلے میں قائم کیے جانے والے موبائل بازار کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان موبائل بازار کی وجہ سے عوام کو رعایتی نرخوں پر باآسانی اشیاء کی فراہمی ممکن ہو رہی ہے۔ انہوں نےخیبرپختونخوا میں موجود تمام 1009 یوٹیلیٹی اسٹورز کو ضروری مقدار میں اشیائے خوردنوش رکھنے اور صرف ضرورت مند افراد تک ان اشیاء کی رسائی ممکن بنانے کی ہدایت کی ۔