سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے بجٹ سیشن کے دوران ایوان میں غیر پارلیمانی رویہ اور نازیبا زبان استعمال کرنے کا نوٹس لے لیا

87

اسلام آباد۔15جون (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے منگل کو بجٹ سیشن کے دوران ایوان میں غیر پارلیمانی رویہ اور نازیبا زبان استعمال کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ تحقیقات کے بعد جو جو ارکان ملوث پائے گئے ان کی بدھ کو ایوان میں داخلے پر پابندی عائد کی جائے گی ۔

منگل کو اپنے ایک ٹویٹ میں حکومت اور اپوزیشن ارکان کی جانب سے ایوان میں غیر پارلیمانی اور نازیبا الفاظ کے استعمال پر انہوں نے افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ اس واقع کی مکمل تحقیقات کرائی جائے گی اور جو جو ارکان اس میں ملوث پائے گئے ان کی بدھ سے ایوان میں داخلے پر پابندی عائدکی جائے گی ۔