سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی شرکت یقینی بنانے کے لئے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیئے

61

اسلام آباد ۔ 20 نومبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کی شرکت یقینی بنانے کے لئے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیئے ہیں۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ذرائع کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے جمعہ 23 نومبر کو شروع ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کی شرکت کے حوالے سے پروڈکشن آرڈر کے ذریعے نیب سمیت متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی شرکت کو یقینی بنایا جائے۔