اسلام آباد ۔ 20 دسمبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیئے ہیں۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق پروڈکشن آرڈر قومی اسمبلی کے موجودہ سیشن کے لئے جاری کئے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے قواعد وضوابط و طریقہ کار کے قواعد 2007 ءکے قاعدہ 108 کے تحت سپیکر کسی بھی زیر حراست رکن اسمبلی کی موجودگی کو ضروری سمجھتا ہو تو اسے اجلاس میں شرکت کے لئے طلب کرسکتا ہے۔