
اسلام آباد۔20نومبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی برائے کورونا وائرس کا اجلاس بدھ 25 نومبر کو پارلیمنٹ ہائوس میں طلب کیا ہے۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق اجلاس کی صدارت سپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر کریں گے۔ کمیٹی اجلاس میں وفاقی وزراء، قومی اسمبلی اور سینٹ میں پارلیمانی رہنماؤں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ کمیٹی اجلاس میں چیئرمین این ڈی ایم آئے اور سی او ایس نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول اتھارٹی بھی مدعو کیاگیا ہے۔ پارلیمانی کمیٹی کورونا وائرس کے تناظر میں قومی اسمبلی کے اجلاس سے متعلق معاملات پر غورکیا جائے گا۔ پارلیمانی کمیٹی کو کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔ اجلاس دوپہر دو بجے پارلیمنٹ ہائوس میں ہوگا۔