سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر و ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری کا صحافی جاوید نور کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت

75

اسلام آباد ۔ یکم جولائی (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر و ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے سینئر صحافی جاوید نور کی والدہ کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ پیر کو سپیکر اور ڈپٹی سپیکر نے اپنے علیحدہ علیحدہ تعزیتی پیغام میں سینئر صحافی جاوید نور سے ان کی والدہ کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے پسماندگان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔