سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا ازمیر میں شدید زلزلے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

59

اسلام آباد۔30اکتوبر (اے پی پی):اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ترکی کے شہر ازمیر میں شدید زلزلے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے جمعہ کو اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام اپنے ترک بھائیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔ پاکستانی عوام کی دعائیں ترکی کے زلزلہ متاثرین کے ساتھ ہیں۔