اسلام آباد۔31اکتوبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ترکی کے شہر ازمیر میں شدید زلزلے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام اپنے ترک بھائیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔ پاکستانی عوام کی دعائیں ترکی کے زلزلہ متاثرین کے ساتھ ہیں۔