سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا اپنی پہلی تنخواہ ڈیم فنڈ میں دینے کا اعلان

94

سلام آباد ۔09 ستمبر(اے پی پی)سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اپنی پہلی تنخواہ ڈیم فنڈ میں دینے کا اعلان کیا ہے۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی نے اپنے ٹویٹ میں قوم سے اپیل کی ہے کہ اپنی آئندہ نسلوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے عظیم مقصد کے لئے ڈیم فنڈ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ انہوں نے کہا کہ پانی اللہ تعالیٰ کی خاص نعمت ہے اور ہمیں ملک میں اس کو ذخیرہ کرنے کے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانی انسانی زندگی کی ایک بنیادی ضرورت ہے۔