سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا جی نائن پناہ گاہ کا دورہ

اسلام آباد ۔ 13 ستمبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ غریب اور متوسط افراد کیلئے شیلٹر ہوم کا منصوبہ وزیراعظم کے دل کے قریب منصوبہ ہے۔ جمعہ کی شام جی نائن پناہ گاہ کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں اس طرح کی تین پناگاہیں چل رہی ہیں۔ اسد قیصر نے کہا کہ …

اسلام آباد ۔ 13 ستمبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ غریب اور متوسط افراد کیلئے شیلٹر ہوم کا منصوبہ وزیراعظم کے دل کے قریب منصوبہ ہے۔ جمعہ کی شام جی نائن پناہ گاہ کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں اس طرح کی تین پناگاہیں چل رہی ہیں۔ اسد قیصر نے کہا کہ سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے ساتھ مل کر میں نے اپنے علاقے میں بھی غریب متوسط افراد کیلئے پناہ گاہ بنائی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد انتظامیہ کے کام کو سراہتے ہیں جو ان لوگوں کیساتھ ملکر کام کر رہے ہیں۔اسد قیصر نے کہا کہ کمزور طبقے کو ریاست کی سپورٹ کی ضرورت ہے، مقامی عطیہ دہندگان کے تعاون سے ان پناہ گاہوں کو چلایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پمزہسپتال میں مریضوں کے ساتھ آنے والوں کیلئے پناہ گاہ بنانے کا ارادہ ہے جس کے لئے اسلام آباد انتظامیہ سے بات کی ہے۔ اسد قیصر نے کہا کہ پمزانتظامیہ اس مقصد کے لئے جگہ مہیا کرے ہم ہزار پندرہ سو لوگوں کیلئے رہائش اور کھانے کا انتظام کرینگے۔انہوں نے کہا کہ کمزور افراد کیلئے منصوبے کو پورے ملک میں بڑھایا جائے گا، مخیر حضرات آگے بڑھیں اور اس طرح کی پناگاہوں کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔