سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا پاکستان سویٹ ہوم میں افطار ڈنر کے موقع پر خطاب

158

اسلام آباد ۔ 16 مئی (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ اسپیشل پرسنز، اسٹریٹ چلڈرن، یتیموں اور بیواﺅں کے لئے سمارٹ ٹا¶نز بنانے جا رہے ہیں یہ کام صرف حکومت کا نہیں، معاشرے کے تمام طبقوں کو آگے آنا ہو گا‘ صاحب ثروت افراد پر فرض ہے کہ ایسی سرگرمیوں میں خود بڑھ چڑھ کر حصہ لیں‘ اپنے حلقے میں بھی اسپیشل بچوں کے لئے ایک ہزار کنال پر مشتمل اسکول اور ہسپتال بنا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو پاکستان سویٹ ہوم میں افطار ڈنر کے موقع پر شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پاکستان سویٹ ہومز کے زیر اہتمام افطار ڈنر کا اہتمام پاکستان سویٹ ہومز کے چیئرمین زمرد خان اور یونائیٹڈ گروپ کے چیئرمین حبیب اللہ زاہد نے کیا۔ افطار ڈنر میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، ایم این اے مہناز اکبر عزیز، ایم این اے شیر اکرم، ایم این اے شیخ راشد شفیق، کشمالہ طارق کے علاوہ سماجی کارکنوں نے شرکت کی۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ مختلف صوبوں میں کام کرنے والی فلاحی تنظیموں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کر رہے ہیں سب مل کر معاشرے کے مستحق افراد کے لئے کام کریں تو تبدیلی ضرور آئے گی کوئی بچہ تعلیم، علاج اور بنیادی ضروریات سے محروم نہ رہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ زمرد خان کو دیکھ کر مجھ میں بھی یہ جذبہ پیدا ہوا ہے کہ سٹریٹ چلڈرن اور بے سہارا عورتوں کیلئے ایسے ٹاﺅنز بنائے جائیں جہاں پر رہائش کیساتھ ساتھ علاج معالجے کی فری سہولیات دی جائیں گی۔ اس موقع پر سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے سویٹ ہومز کے بچوں اور شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ دوسری دفعہ سویٹ ہومز میں آ رہے ہیں اور انہیں بہت اچھا لگا ہے اور سویٹ ہومز کے چیئرمین زمرد خان کی محنت اور جذبے کو دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے اور وہ خود اپنے حلقے میں جہاں مقامی افراد نے ایک ہزار کنال زمین مختص کی ہے، وہاں پر ایک ایسا ٹاﺅن قائم کیا جائے گا جس میں معزور افراد کیلئے ہسپتال، یونیورسٹی اور بے سہارا بچوں اور خواتین کیلئے فری رہائش کا انتظام کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جب معاشرہ اپنے لوگوں کیلئے کوئی کام شروع کرتا ہے تو اس میں انسانی مدد کیساتھ اللہ کی مدد بھی شامل ہو جاتی ہے۔ حکومت کی کوشش ہے کہ ایسے اقدامات کیے جائیں جن سے ملک کا کوئی بھی بچہ بھوک تعلیم اور علاج کی سہولیات سے فائدہ اٹھا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ اس ضمن میں سویٹ ہومز کیساتھ ملکر کام کرنا چاہتے ہیں۔ سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انکے لیے یہ بڑے اعزاز کی بات ہے کہ وہ اس ملک کے عظیم بیٹوں اور بیٹیوں کے درمیان اس وقت موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج سے چار سال پہلے یہ جگہ جب زمرد خان صاحب کو سویٹ ہومز کیلئے دی تو انہیں یقین تھا کہ زمرد خان اسکو ایک مثالی ادارہ بنائیں گے اور واقعی میں سویٹ ہومز ایک مثالی ادارے کی حیثیت سے کام کر رہا ہے۔ سویٹ ہومز کے چیئرمین زمرد خان نے آنے والے تمام معزز مہمانان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہزاروں بچے اس کاروان کا حصہ ہیں اور انہیں اپنے بچوں پر فخر ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ آنے والے سال میں پاکستان سویٹ ہومز کیڈٹ کالج کی بنیاد بھی رکھی جائے گی۔