اسلام آباد ۔ 4 جون (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے امت مسلمہ اور قوم کو عیدالفطر کی مبارکباد دی ہے۔ منگل کو سپیکر نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہم اللہ تعالیٰ کے شکرگزار ہیں کہ رمضان المبارک کے ماہ میں روزے رکھنے، نماز ادا کرنے کی توفیق دی اور اپنے بے سہارا بہن بھائیوں کی خدمت کرنا کا موقع دیا۔ اسد قیصر نے کہا کہ عید کا دن ہمارے لئے خوشی کا دن ہے، ہمیں چاہئے کہ ہم عید کی خوشیوں میں اپنے ارد گرد غریب ،نادار لوگوں، یتیم بے سہارا بچوں کو بھی عید کی خوشیوں میں اپنے ساتھ شریک کریں، ان کی ضروریات کو پورا کریں، انہوں نے امت مسلمہ اور پاکستان کی خوشحالی، ترقی اور باہمی اتفاق و اتحاد کیلئے دعا کی۔