سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی انسداد دہشتگری کے جج آفتاب آفریدی ، اہلیہ اور دو بچوں کے قتل کی مذمت

55
سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اپنے عہدے سے مستعفی

اسلام آباد۔4اپریل (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے انسداد دہشتگری عدالت کے جج آفتاب آفریدی ،ان کی اہلیہ اور دو بچوں کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج آفتاب آفریدی کے قتل کا سن کر افسوس ہوا۔

انہوں نے دکھ اور غم کی اس مشکل گھڑی میں متاثرہ خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں دکھ اور غم میں سوگوار خاندان کے دکھ میں برابر کا شریک ہوں۔ انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنیوالے ادارے جج آفتاب آفریدی کے قتل میں ملوث عناصر کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لا کھڑا کریں ۔

انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات کو بلند فرمائے اور سوگوار خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطاء فرمائے