سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی راولپنڈی، فیصل آباد، اور سرگودھا ڈویژنز سے تعلق رکھنے والے ارکان قومی اسمبلی سے گفتگو

83

اسلام آباد ۔ 20 دسمبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ ایوان کے وقار کو برقرار رکھنا اور ایوان کی کارروائی کو خوش اسلوبی سے چلانے کو یقینی بنانا سب اراکین کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے راولپنڈی، فیصل آباد، اور سرگودھا ڈویژنز سے تعلق رکھنے والے ارکان قومی اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے جمعرات کو پارلیمنٹ ہاو¿س میں ان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں قانون سازی، عوامی مسائل کے حل اور ملک کی موجودہ سیاسی و معاشی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ عوام نے ہمیں اپنے مسائل کو حل کرنے کےلئے منتخب کرکے ایوان میں بھیجا ہے اور ہم قانون سازی کے ذریعے ہی عوام کے مسائل کو حل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے اراکین پر قانون سازی کے عمل اور وقفہ سوالات میں بھرپور حصہ لینے اور فوری توجہ دلاو¿ نوٹسز اور تحاریک التواءکے ذریعے عوامی مسائل کو اجاگر کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے اراکین کو بتایا کہ ایوان میں جلد اہم قانون سازی عمل میں لائی جا رہی ہے جس کا براہ راست فائدہ عوام کو ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ عدالتوں میں زیر التواءمقدمات میں حائل پیچیدگیوں کو دور کرنے، عوام کو فوری انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے سمیت 10 سے 12 بل ایوان میں متعارف کرائے جائیں گے۔ اسد قیصر نے کہا کہ بحثیت سپیکر ایوان میں موجودہ تمام اراکین ان کےلئے مساوی ہیں اور ان کے مسائل کو حل کرنا میری اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے عوامی مسائل کے حل کےلئے اراکین کو اپنے علاقوں میں عوام کے ساتھ رابطوں کو تیز کرنے کی ضرورت پر زوردیا۔ اس موقع پراراکین نے سپیکر کا شکریہ ادا کیا اور قانون سازی کے عمل اور ایوان کی کارروائی کو خوش اسلوبی سے چلانے کےلئے اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ انہوں نے عوامی مسائل کو حل کرنے کےلئے ترقیاتی فنڈز جلد جاری کرنے اور ہر ڈویژن میں عوام کے ساتھ رابطوں کےلئے فوکل پرسن مقرر کرنے کی تجاویز دیں۔ انہوں نے کہا کہ عقبی نشستوں پر بیٹھنے والے اراکین کو بھی ایوان کی کارروائی میں اظہار خیال کا مناسب موقع ملنا چاہئے۔ اراکین نے کہا کہ عوام کو موجودہ پارلیمنٹ سے بہت زیادہ توقعات وابستہ ہیں ہمیں ان توقعات پر پورا ا±ترنے کےلئے سخت محنت سے کام لینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایوان میں حاضری کو یقینی بنانا اور ایوان کی کارروائی میں بھرپور حصہ لینا سب اراکین کا قومی واخلاقی فرض ہے۔ انہوں نے سپیکرکی معاملہ فہمی کو سراہتے ہوئے ایوان کی کارروائی کو غیر جانبدار ی سے چلانے پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اسپیکر کہ غیر جانبدارنہ رویے سے ایوان میں ا±ن کے منصب کا قد بڑھا ہے اور ا±ن کے وقار میں اضافہ ہوا ہے۔ جن اراکین نے ملاقات میں شرکت کی ان میں امجد علی خان، فرخ حبیب، ریاض فتیانہ، راجہ ریاض احمد، مہر غلام محمد لالی، محمد ثناءاللہ خان مستی خیل، مہ فوزیہ بہرام، جویریہ ظفر، عاصمہ حدید، فیض اللہ، نواب شیر، رضا نصراللہ خان، صداقت علی عباسی، شیخ راشد شفیق اور محمد افضل خان شامل تھے۔