سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت صوابی میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالہ سے اجلاس

اسلام آباد۔12اکتوبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت پیر کو صوابی میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالہ سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں آبپاشی، مواصلات اور تعمیرات، صحت عامہ، ایس این جی پی ایل سمیت دیگر محکموں کے حکام نے شرکت کی۔ سپیکر قومی اسمبلی کو صوابی میں اربوں روپوں کی لاگت سے جاری منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے حکام …

اسلام آباد۔12اکتوبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت پیر کو صوابی میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالہ سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں آبپاشی، مواصلات اور تعمیرات، صحت عامہ، ایس این جی پی ایل سمیت دیگر محکموں کے حکام نے شرکت کی۔ سپیکر قومی اسمبلی کو صوابی میں اربوں روپوں کی لاگت سے جاری منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے حکام کو ہدایت کی کہ تمام منصوبوں کو مقررہ مدت پورا کیا جائے اور کام کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ صوابی میں تاریخی کاموں سے صوابی کی تقدیر بدل جائے گی اور ان منصوبوں کی تکمیل سے عوام کا معیار زندگی بہتر ہو گا۔ سپیکر کو ڈپٹی چیف گیس نے صوابی میں جاری گیس کے منصوبوں پر بریف کیا۔ سپیکر نے محکمہ گیس کے حکام کو ہدایت کی آئندہ موسم سرما میں گیس کی لوڈشیڈنگ اور دیگر مسائل کو حل کرنے کے لئے ابھی سے جامع پلان کریں تاکہ عوام کو کسی بھی قسم کی مشکلات سے جایا جا سکے۔ سپیکر نے کہا کہ ملک میں حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے معیشت اور صنعتی شعبہ ترقی کی راہ پر گامزن ہے، صنعتی شعبے کو بنیادی ڈھانچے اور توانائی کی جلد فراہمی سے ملکی معیشت میں مزید ترقی آئے گی۔ سپیکر نے مزید کہا کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور عام آدمی کی معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لئے حکومت پرعزم ہے اور پبلک سیکٹر میں کام کرنے والے محکموں کا کردار اس سلسلے میں انتہائی اہم ہے۔