سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر نے کہا ہے کہ تعلیم اور جدید ٹیکنالوجی کا فروغ ملکی ترقی اور خوشحالی کے لیے انتہائی اہم ہے، نوجوان اپنی صلاحیتوں کو مثبت اور تعمیری سرگرمیوں میں بروئے کار لائیں
تعلیم اور جدید ٹیکنالوجی کا فروغ ملکی ترقی کے لیے ناگزیر ہے،سی پی او ملتان
ملتان۔ 31 اگست (اے پی پی):سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر نے کہا ہے کہ تعلیم اور جدید ٹیکنالوجی کا فروغ ملکی ترقی اور خوشحالی کے لیے انتہائی اہم ہے، نوجوان اپنی صلاحیتوں کو مثبت اور تعمیری سرگرمیوں میں بروئے کار لائیں۔انہوں نے کہا کہ محنت، لگن اور مسلسل جدوجہد کامیابی کی ضمانت ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے حمیدہ رشید انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کی سالانہ تقریبِ تقسیمِ اسناد میں بطور مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔
سی پی او نے کامیاب گریجویٹس میں اسناد تقسیم کیں اور انہیں کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔صادق علی ڈوگر نے کہا کہ نوجوان ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں، انہیں جدید علوم اور ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کو ملکی ترقی کے لیے استعمال کرنا چاہیے۔انہوں نے گریجویٹس پر زور دیا کہ وہ عملی زندگی میں محنت، دیانت اور ذمہ داری کو اپنا شعار بنائیں۔تقریب میں گریجویٹس، اساتذہ اور دیگر معزز مہمانوں نے شرکت کی۔








