
اسلام آباد ۔ 22 اپریل (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پاکستان اور ایران کے درمیان تجارت اور کاروباری تعلقات کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا ہے تاکہ دونوں مسلم ہمسایہ ممالک کو باہمی دلچسپی کے دیگر شعبوں میں قریب لایاجا سکے۔ ان خیالات کا اظہار سپیکر نے پاکستانی پارلیمانی وفد کے دوطرفہ سرکاری دورہ ایران کے موقع پر منعقدہ اجلاس میں ایرانی مجلس (پارلیمنٹ) کے سپیکر علی لارےجانی سے رسمی بات چیت کے دوران کیا۔سپیکر ایاز صادق جو ہفتہ کو ایران پہنچے ہیں جو اعلیٰ پارلیمانی اور سیاسی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے اور اس دوران بارڈر سیکیورٹی،افغانستان،مشرقی وسطیٰ کی صورتحال اور شام کے بحران سمیت تجارت اور کامرس و دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔