- Advertisement -
اسلام آباد۔17ستمبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویزاشرف نے ماہِ ربیع الاول کی آمد پر قوم کو مبارکباد پیش کی ہے۔اتوار کو اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ عالمِ اسلام اور پوری دنیا کو رحمتوں کے مہینے ربيع الاول کی آمد پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ ربیع الاول میں خاتم النبین حضرت محمد ﷺ کی اس دنیا میں آمد پوری انسانیت پر اللہ تعالیٰ کا عظیم الشان احسان تھا۔رحمت اللعالمین حضرت محمد ﷺ کی سیرت بلاشبہ پوری انسانیت کے لیے دنیا اور آخرت کی کامیابی کا ذریعہ ہے۔
- Advertisement -
سپیکر نےکہا کہ آئیں عہد کریں کہ اس ماہ نبی آخر الزمان ﷺ کی سیرت کا مطالعہ اور اس پر عمل کرکے خود کو دنیا اور آخرت دونوں میں کامیاب بنائیں گے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=391693
- Advertisement -